بدھ, 17 جولائی 2019


ماہرہ خان کی نئی آنے والی فلم کی پہلی جھلک جاری

کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے نئی آنے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں شامل اپنے گانے کی پہلی جھلک جاری کردی۔
ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کے لیے گیت ’مورے سیاں‘ کی یہ پہلی تصویر ٹویٹر پر جاری کی ہے جس میں ماہرہ ایک خوب صورت جگہ کے درمیان میں سرخ عروسی جوڑا زیب تن کیے بیٹھی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ ان کا یہ انداز اور لباس امراو جان ادا سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔فلم رواں سال عیدالاضح پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment