جمعہ, 19 اپریل 2024


عمرشریف کی پاکستانی اداکاروں کوہدایت

حیدرآباد:عالمی شہرت یافتہ اسٹیج فنکار عمر شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بھارت جا کر شوز کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو اپنے ملک کی عزت کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران عمر شریف نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی طرح کراچی حیدرآباد بھی جلد جڑواں شہر بن جائیں گے، جو ڈرامہ کراچی میں پیش کیا جائے گا وہی حیدرآباد میں بھی کیا جائے گا۔

کراچی اور اندرون سندھ کے کلچر میں فرق ہے اس سے ثقافت کو فروغ ملے گا۔ لیجنڈ فنکار کا کہنا تھا کہ وہ 6 جولائی کو حیدرآباد میں شیڈول اسٹیج ڈرامے میں قہقہوں کی پٹاری لائیں گے جسے حیدرآباد کے شہری مدتوں یاد رکھیں گے۔ حیدرآباد کے فنکاروں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں، انہیں ناصرف حیدرآباد بلکہ کراچی کے ڈراموں میں بھی موقع دیا جائے گا۔ عمر شریف نے ایک سوال پر کہا کہ موجودہ حالات میں بھارت جا کر شوز کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو اپنے ملک کی عزت کا بھی خیال رکھنا چاہئے، یہاں سے جب کوئی فنکار جاتا ہے اس کا وہاں بائیکاٹ کردیا جاتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment