جمعہ, 19 اپریل 2024


فیشن انڈسٹری میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے، حریم فاروق

کراچی: فیشن انڈسٹری میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے، نت نئے ڈیزائن کی ملبوسات متعارف کرائی جاتی ہیں لیکن اس بار 40 سال قبل زیب تن کیا جانے والا ڈریسنگ اسٹائل توجہ کا مرکز بن گیا۔
 
معروف اداکارہ حریم فاروق کو حال ہی میں ہونے والے فیشن شو کے ریڈ کارپٹ پر نئے ڈیزائن کے بجائے ماضی کے مقبول ڈیزائن اور رنگوں کے کپڑوں کے ساتھ دیکھا گیا۔
 
دلچسپ بات یہ ہے کہ حریم فاروق نے پیلے رنگ کی شرٹ اور سفید رنگ کی پینٹ پہنی ہوئی تھی، 1980 کے مقبول ڈیزائن میں سے ایک تھی جس ایک شولڈر ہوتا ہی نہیں ہے۔
 
ون شولڈر شرٹ اور سفید پینٹ کے ڈیزائن کے ساتھ اداکارہ پرکشش اور منفرد دکھائی دے رہی تھیں، اس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ اب بھی پاکستان میں ماضی کے ملبوسات بھی مقبول ہیں۔
 
 
واضح رہے کہ گزشتہ سال اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم ’پرچی‘ میں حریم فاروق نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی اداکاری کو بہت سراہا گیا تھا۔
 
اس سے قبل وہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھی پرفارم کرچکی ہیں اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔
 
یاد رہے کہ پاکستانی خوبرو اداکارہ حریم فاروق نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ میرے کیریئر کا بہترین لمحہ تھا ،جب مجھے دلکش اور کرشماتی شخصیت جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کا موقع ملا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment