جمعہ, 19 اپریل 2024


عاطف اسلم کودبئی میں بہترین اعزازسےنوازا گیا

دبئی: دبئی میں حال کے چمکتے ہوئے فنکاروں کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ان فنکاروں کو ’دبئی اسٹار ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ پاکستان سے جس فنکار کو یہ اعزازنصیب ہوا وہ کوئی اورنہیں گلوکار عاطف اسلم ہیں۔
 
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد عاطف اسلم نے کہا کہ دبئی ایک بہت متحرک شہر ہے ، یہ وہ واحد شہر ہے جہاں میں سڑکوں پر چلتے ہوئے خود بہت محظوظ ہوتا ہوں، میں نے یہاں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کے لیے بھی گایا۔ ہم سب خاص طور پر پاکستانی اور بھارتی ہرجگہ موجود ہوتے ہیں لیکن یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہم بڑی تعداد میں ہیں ۔ لہذا مجھے یہ بات پسند ہے کہ میری موسیقی یہاں بہت سنی جاتی ہے۔
 
مذیدکہا کہ یہ ایوارڈ بالکل ’ہالی ووڈ واک آف فیم‘ کی طرح ہے۔ میں بہت سارے فنکاروں میں سے پسند کیا گیا ہوں جس پرمجھے بے انتہا خوشی ہے۔ گلوکارنے کہا کہ میوزک نے دنیا بھرمیں ہمیشہ سب کوجوڑکررکھا ہے اور ثقافتوں کو پروان چڑھایا ہے، بلکل ایسے جیسے میں نے میوزک پاکستان سے شروع کیا، پھربھارت گیا اورساتھ ساتھ دنیا بھر میں مشہور ہوگیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment