Print this page

برطانوی میوزک بینڈکانامورقوال امجدصابری کوخراج عقیدت

مانیٹرنگ ڈیسک : برطانوی راک میوزک بینڈ کولڈ پلے نے اپنے البم ’ایوری ڈے لائف‘ میں پاکستان کے نامور قوال امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران کولڈ پلے بینڈ کے مرکزی گلوکار کرس مارٹن نے اپنے نئے گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس گانے میں امجد صابری کے معروف صوفیانہ کلام ’جگہ جی لگانے‘ کے کچھ بول شامل کیے گئے ہیں۔

انٹرویو میں گلوکار نے بتایا کہ اس گانے میں میرے ساتھ مزید دو اور گلوکار بھی ہیں، افسوس اس بات کا ہے کہ امجد صابری کو قتل کر دیا گیا تھا، البتہ اب تک یہ بات واضح نہیں ہوپائی کہ کولڈ پلے نے امجد صابری کے اس گانے کو اپنے گانے میں شامل کرنے کے لیے ان کے خاندان سے اجازت لی یا نہیں؟

یاد رہے کہ پاکستان کے معروف قوال امجد صابری کو 22 جون 2016 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 10 میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ امجد صابری معروف قوال صابری گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں