Print this page

بالی ووڈ اسٹارز ریتھک اور رنویر پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کے مداح نکلے

ایمزٹی وی ( تفریح)پاکستان گلوکار طاہر شاہ کے گیت ’’آئی ٹو آئی‘‘ کی شہرت بالی ووڈ تک پہنچ گئی ہے اور اب تو بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن اور رنویر سنگھ بھی ان کے دیوانے نکلے۔پاکستانی گلوکارطاہر شاہ کے مشہور گیت ’’آئی ٹو آئی‘‘ کی دھوم بالی ووڈ میں بھی پہنچ گئی ہے جب کہ بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستارے ان کے مداح نکلے۔ بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ادا کار رنویرسنگھ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے طاہر شاہ کی طرح گانے کا چیلنج دیا جس پر رنویر سنگھ نے چیلنج پوراکرنے کی ٹھانی لیکن ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں