Print this page

ابنِ سینا ایوارڈ!! پاکستان نے جیت لیا

ایمزٹی وی (سائنس)پاکستانی پروفیسر ضابطہ خان شنواری نے ابن سینا ایوارڈ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسکو ابن سینا ایوارڈ برائے اخلاقیاتی سائنس ہر سال جاری کرتا ہے اور اس مرتبہ 2015ءکا ایوارڈ پاکستان کے حصے میں آیا۔ ڈائریکٹر جنرل یونیسکو ارنا بوکووا اور بین الاقوامی اسکالرز و ایتھیسسٹ کی جیوری نے انہیں ایوارڈ کے لئے منتخب کیا۔ جیوری نے پروفیسر شنواری کو منتخب کرنے کی وجہ سائنسی تحقیق، تعلیم، تنظیم اور سائنسی اخلاقیات کے شعبوں میں ان کی غیرمعمولی لگن اور جدوجہد کو قرار دیا۔واضح رہے کہ تقریب میں ایران کے وزیر برائے سائنس، ریسرچ اور ٹیکنالوجی محمد فرہادی، یونیسکو میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر احمد جلالی، یونیسکو اے وی سینا ایوارڈ ایتھیکس سائنس 2015ءکی بین الاقوامی جیوری کی چیئرپرسن، ورلڈ کمیشن برائے ایتھیکس آف سائنٹیفک نالج اینڈ ٹیکنالوجی (سی اوایم ای ایس ٹی) یونیسکو کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے سوشل اینڈ ہیومن سائنسز نادا النشف نے بھی شرکت کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں