بدھ, 24 اپریل 2024


پاکستان کے بعد اب بھارت میں بھی افسانہ نگار منٹو پر فلم بنائے جائے گی

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمینٹ) پاکستان کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کے مداح پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی موجود ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بھارتی فلمساز نندتا داس نے منٹو کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس فلم میں مرکزی کردار کے لیئے ورسٹائل اداکار عرفان خان کو پیشکش کی گئی جس کے لیئے انہوں نے رضا مندی ظاہر کی ہے۔ دیگر کرداروں کے لیئے بھی اداکاروں سے رابطے کیئے جارہے ہیں جس کے بعد فلم کی باقاعدہ شوٹنگ شروع کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment