جمعہ, 19 اپریل 2024


پاکستانی اداکارہ کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آگئی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)ادکارہ سنگم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اداکارہ سنگم رانا کا پوسٹمارٹم کرایا جس کے مطابق پوسٹمارٹم میں موت کی وجہ خودکشی نہیں بلکہ اسے قتل قرار دیا گیا ہے اور اب ہومی سائیڈ یونٹ اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر رہا ہے۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق سنگم رانا کا گلا کپڑے کی بجائے ڈنڈے یا راڈ سے دبایا گیا۔ پولیس نے سنگم رانا کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سنگم رانا نے کچھ عرصہ قبل 32لاکھ روپے کی نئی گاڑی اور 50لاکھ مالیت کا گھر بھی خریدا تھا۔ سنگم رانا اپنی پھوپھی زاد بہن کے ہمراہ اسی گھر میں رہائش پذیر تھیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment