جمعرات, 25 اپریل 2024


سلمان خان کی جان خطرے میں

 ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی وڈ اداکار سلمان خان اصل زندگی میں بھی خطرے میں پڑ گئے دبنگ خان فلموں میں اپنے منفرد انداز سے دشمن پر قابو پاتے ہیں مگر حقیقت میں کسی نا کسی مشکل کا شکار رہتے ہیں تفصیلات کے مطابق  ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ  رواں ماہ سولہ فروری کو پولیس کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی ہے جس میں مشتبہ شخص نے سلمان خان کو مارنے کی دھمکی دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کسی کی شرارت ہے یا واقعی سلمان خان کی زندگی کو خطرہ ہے چھان بین کی جارہی ہے اور دیکھا جا رہا ہے کہ فون کال کہاں سے کی گئی تاکہ مشتبہ شخص کو پکڑنے میں آسانی ہو۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment