جمعرات, 25 اپریل 2024


"لندن ہیز فالن" تحلکہ مچانے کے لئے تیار

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ہالی وڈ  کی ایکشن فلم ”لندن ہیز فالن“ چار مارچ کو ریلیز ہو گی تفصیلات کے مطابق ایکشن اور تھرلر فلم ”لندن ہیز فالن“ کا رنگا رنگ پریمئر لاس اینجلس میں سجایا گیا فلم میں اہم کردار نبھانے والے جیرارڈ بٹلر، مورگن فری مین، اینجلا بیسیٹ اور ایرون ایکھرٹ نے ریڈ کارپٹ پر نمودار ہو کر تقریب کو چار چاند لگا دیے اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ماردھاڑ اور سنسنی سے بھرپور فلم ”لندن ہیز فالن“ کی کہانی عالمی رہنماﺅں کے قتل کے منصوبے کے گرد گھومتی ہے۔ برطانیہ کے سکیورٹی ادارے منصوبے کو ناکام بناتے نظر آئیں گے۔ ایکشن اور تھرلر فلموں کے شائقین کو اب زیادہ دیر تک فلم ”لندن ہیز فالن“ کی ریلیز کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ فلم دو روز بعد سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment