منگل, 23 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


مستقبل میں منفرد انداز میں جلوہ گر ہوںگی، سجل علی

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)اداکارہ وماڈل سجل علی نے کہا ہے کہ ٹی وی اورفلم کے کام میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ دونوں شعبوں کا مزاج الگ ہے لیکن دونوں شعبوں میں کام کرتے ہوئے ہی ایک فنکارزیادہ سے زیادہ سیکھ سکتا ہے۔ ٹی وی ڈراموں میں کچھ منفرد کردار کرنے کے بعد فلموں میں کام کی پیشکش کاسلسلہ شروع ہوگیا تھا لیکن میں نے کبھی خود کوفلم کے لیے مناسب نہیں سمجھا۔ کیونکہ فلم میں جہاں ایکٹنگ جاندارہونی چاہیے، وہیں گلیمر سے بھرپور انداز بھی ضروری ہوتا ہے، یہی نہیں فلمی گیتوں پررقص کرنا بھی بہت ضروری سمجھا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے میں نے ہمیشہ فلموں کی پیشکش کوقبول نہیں کیا تھا۔ فلوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھے نوجوان فلم میکنگ کر رہے ہیں۔ جس طرح سے اعلیٰ تعلیم یافتہ فنکاراب اس شعبے میں کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں، اسی طرح تکنیکی شعبے سے وابستہ لوگ بھی تعلیم کے زیورسے مالامال ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی فلموں کامعیار بہتر ہورہا ہے اوراس میں آنے والے وقت میں مزید بہتری آئے گی۔ اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ سلور اسکرین پرہرایک فنکاردکھنا چاہتا ہے ، مگرمیری سوچ دوسروں سے الگ ہے۔ میں بڑی اسکرین پرکام کرنا چاہتی ہوں اورمستقبل میں ایک منفرد اندازمیں جلوہ گربھی ہونگی ، جومیرے چاہنے والوں کے لیے ایک بہترین سرپرائز ثابت ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment