منگل, 23 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


چیونگ گم کے ریپر سے دنیا کی سب سے لمبی زنجیر تیار

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ) دنیا میں ایسے لوگوں کی کوئی کمی نہیں جو اپنے کارناموں سے ناصرف دوسروں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتے ہیں بلکہ اپنے ملک اور شہر کا نام بھی روشن کرتے ہیں ایسے ہی ایک شخص کیرے بھی ہیں جنہوں نے چیونگ گم کے ریپر سے دنیا کی سب سے لمبی زنجیر بنائی ہے۔
عام طور پر ہم چیونگ سے غبارے ہی بناسکتے ہیں لیکن کیرے نامی کینیڈا کے شہری نے ببل گم کے ریپرسے دنیا کی سب سے بڑی زنجیر بنائی ہے۔ انسانوں کے کارناموں کے ریکارڈ کو محفوظ رکھنے والے ادارے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ اکیڈمی کے مطابق کیرے نے ساڑھے 21لاکھ ببل گم کے ریپرز61ہزار 988 فٹ لمبی چین بنا کر اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا ہے۔
گینز بک اکیڈمی کے مطابق اس چین کی تیاری میں کیرے نے ایک لاکھ 50ہزار ڈالر صرف چیونگ خریدنے پر خرچ کیے اور نیا عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment