جمعرات, 25 اپریل 2024


جاپان نے بین الاقوامی کمپنیوں سے ڈیل کرلی

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)معروف کمپنی نسان نے گاڑی بیٹری پلانٹ کی فروخت کیلئے پینا سونک اور دوسری کمپنیوں سے بات چیت شروع کردی۔ جاپانی موٹر ساز کمپنی نسان نے اپنے کار بیٹری پلانٹ کی فروخت کیلئے الیکٹرانکس کمپنی پینا سونک اور دوسری بین الاقوامی کمپنیوں سے بات چیت شروع کردی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق لتھیم آئن بیٹریاں بنانے والا یہ پلانٹ نسان اور این ای سی کارپوریشن کی مشترکا ملکیت ہے جس کے 51 فیصد حصص فروخت کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب نسان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پلانٹ کی فروخت بارے خبریں افواہیں ہیں اس حوالے سے ادارے نے کوئی بات نہیں کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment