بدھ, 24 اپریل 2024


روبوٹ اب دروازہ بھی کھول سکتاہے

روبوٹ اب دروازہ بھی کھول سکتاہے

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) گھوسٹ روبوٹکس نامی ایک امریکی کمپنی نے ایسا چوپایا روبوٹ تیار کرلیا ہے جو کتے سے مشابہت رکھتا ہے اور اپنے دھاتی پنجوں کی مدد سے جالیوں پر چڑھ بھی سکتا ہے۔ 4 پیروں والے روبوٹ آج کے زمانے میں کوئی نئی بات نہیں رہے لیکن اس روبوٹ کی خاص بات اس کی قیمت ہے جو 1500 امریکی ڈالر یا اس سے بھی کچھ کم ہوگی۔
اسے ”گھوسٹ منیٹار“ (Ghost Minitaur) کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے تجرباتی ماڈل تیار ہوچکے ہیں اور جلد ہی اس کی صنعتی پیداوار شروع کردی جائے گی جس کے بعد یہ ابتداءمیں آن لائن فروخت کیا جانے لگے گا۔اس میں آج کے مہنگے ملٹری روبوٹس کے مقابلے میں بھی زیادہ خوبیاں ہیں۔ مثلاً یہ اچھل سکتا ہے اور سیڑھیاں چڑھ سکتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ جالیوں پر چڑھنے اور اپنے قد سے اونچی، اس نوعیت کی رکاوٹیں بھی عبور کرسکتا ہے۔ کم خرچ اور بالا نشین کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے گھوسٹ روبوٹکس کے ماہرین نے اس میں ”ڈائریکٹ ڈرائیو موٹرز“ استعمال کی ہیں جو بیک وقت اسے چلنے، جالیوں پر چڑھنے اور اچھلنے میں مدد دیتی ہیں۔یہ دروازہ بھی کھول سکتا ہے۔
اس کا مقصد صرف دل بہلانا ہی نہیں ہوگا بلکہ یہ ایسے مقامات پر بھی امدادی کارروائیوں میں کام آسکے گا جہاں ڈرونز کی رسائی ناممکن ہوگی اور دشوار راستوں کے باعث زمین سے پہنچنا بھی مشکل ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment