جمعہ, 19 اپریل 2024


جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز کے پرنسپلز کا اجلاس بروز بدھ 31دسمبرکودوپہر12بجے سماعت گاہ کلیہ سماجی علوم میں ہوگا۔

ایمز ٹی وی (کراچی)جامعہ کراچی کے رجسٹرار کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز کے پرنسپلز کا اجلاس بروز بدھ 31دسمبرکودوپہر12بجے سماعت گاہ کلیہ سماجی علوم میں ہوگا۔جس میں بی اے (پاس)، ی ایس سی (پاس) اور بی کام کے داخلوں سے متعلق اُمور زیر غورآئینگے۔ ٭ جامعہ کراچی کے شعبہ شماریات کے چیئر مین پروفیسر محمد اسلم کے اعلامیہ کے مطابق سیکنڈ ایئر سبسڈری شماریات کورس نمبر (402( s)کے ملتوی ہونے والے امتحانات اب بروز بدھ 31 دسمبر کو صبح 10 تا دوپہر 1بجے شعبہ شماریات میں منعقد ہونگے۔طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جاری کردہ شیڈول کے مطابق امتحان میں لازماً شرکت کریں۔واضح رہے امتحانات دوبارہ نہیں ہونگے۔ ٭جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز (مارننگ پروگرام) میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی 24دسمبر آخری تاریخ ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment