Print this page

جناح اسپتال میں مریضوں کو جدید سہولتیں فراہم

 

ایمزٹی وی(صحت)جناح اسپتال کی ایگزیگٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی اور شعبہ یورولوجی کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد علی نے شعبہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہشعبہ یورولوجی میں سیل فون اوپی ڈی قائم کی جائے گی جس کے تحت شعبہ سے علاج کرانے والے مریض گھر بیٹھے فون کرکے ڈاکٹر سے مشورہ لے سکیں گے ۔
وارڈ کومکمل طورپر کمپوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے، مریض کے شناختی کارڈ نمبر سے اس کے علاج سے متعلق تمام تفصیلات دیکھی اور طلب کی جاسکتی ہیں ۔شعبہ میں جدید لیپرواسکوپک سرجری بھی تواتر سےکی جارہی ہے اور مریضوں کو تمام سہولیات بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں ۔
اس موقع پر پروفیسر مسعود شیخ ، پروفیسر عمر بلوچ، پروفیسر منان جونیجو، پروفیسر طارق محمود، سسٹر یاسمین اور ڈونرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر سیمیں جمالی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک نمبرفراہم کر دیا جائے گا اور روزانہ صبح اور شام میں دو2گھنٹے کی اوپی ڈی ہوگی اور اس نمبر پرموجود ڈاکٹر مریضوں کی رہنمائی کر سکے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

comments44