بدھ, 24 اپریل 2024


چھوٹے قد کے حامل افراد میں دل کے دورے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں

ایمز ٹی وی (صحت)  نئی تحقیق کے نتیجے میں ثابت ہوا ہے کہ میانہ اور چھوٹے قد والے افراد میں لمبے قد کے حامل افراد کی نسبت دل کا دورہ پڑنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ تحقیق میں قد اوردل کے دورے کے درمیان تعلق کی تصدیق کی گئی ہے۔

تحقیق میں سب سے پہلے تو یہ ثابت کیا ہے کہ دل کے دورے کا تعلق جینیاتی تبدیلیوں سے ہوتا ہے جو کہ یہ طے کرتی ہیں کہ قد کا لمبا یا چھوٹا ہونا طے کرتی ہیں۔

یہ ریسرچ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔

محققین نے لگ بھگ دو لاکھ افراد سے حاصل کئے ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کیے گئے 180 جینیاتی تغیرات پر تحقیق کی ہے جن کے سبب دل کی شریانوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں جواں مرگی کی وجوہات میں یہ سب سے عام وجہ ہے اور ہر چھ میں سے ایک مرد اور دس میں سے ایک عورت اس کا شکار بن جاتے ہیں۔

تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ قد اور دل کی بیماری کا تناسب ڈھائی انچ قد پر13.5 فیصد ہے یعنی قد میں ہونے والا ہرڈھائی انچ کا اضافہ 13.5 فیصد دل کے دورے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment