Print this page

ویب سرچنگ کی دنیاکے بےتاج بادشاہ گوگل کی 19ویں سالگرہ

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)ویب سرچنگ کی دنیا کا بے تاج بادشاہ گوگل آج پورے 19 برس کا ہوگیا ہے۔ اپنی 19 ویں سالگرہ کے موقعے پر گوگل نےمختلف گیمز متعارف کرائے ہیں جو بہت دلچسپ اور رنگوں سے بھرپور ہیں۔
1997 میں گوگل کے بانی لیری پیج اور سرگئی برن کی اسٹینفرڈ یونیورسٹی میں ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے ایک ایسا سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا جس میں دنیا بھر کی معلومات موجود ہوں، اور پھر وجود ہوا گوگل کا! گوگل آج دنیا کا سب سے مقبول سرچ انجن ہے اور دنیا کے تقریباً تمام لوگ معلومات حاصل کرنے کےلیے گوگل ہی کا استعمال کرتے ہیں۔ آج 160 ممالک میں گوگل کے 4.5 ارب صارفین موجود ہیں۔
واضح رہے کہ گوگل ہر مشہور شخصیت کی سالگرہ اور برسی کے موقعے پر یا دنیا میں ہونے والے تمام بڑے واقعات کے حوالے سے ڈوڈل متعارف کرواتا ہے جو دنیا بھر میں بہت مقبول ہوتے ہیں۔ حال ہی میں گوگل نے پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ میڈم نور جہاں کی سالگرہ پر بھی ڈوڈل متعارف کروایا تھا جسے پاکستانیوں کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں