جمعرات, 25 اپریل 2024


5 ایسی غذائیں جن کا استعمال ناگزیر

 

ایمزٹی وی(صحت)کہتے ہیں رات کو سونے سے فوری پہلے کچھ کھانا نہیں چاہیے اور رات کا کھانا بھی اپنے سونے کے وقت سے جلد کھا لینا بہتر ہوتا ہے. لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بہت سی غذائیں ایسی بھی ہیں جنہیں رات میں کھانے سے گریز کرنا بہتر ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں سے کچھ جلدی ہضم نہیں ہوتیں، جس سے پیٹ میں درد ہوتا ہے اور رات میں بار بار آنکھ کھلتی ہے۔
یہاں 5 غذاؤں کی فہرست ترتیب دی گئی ہے، جن کو ویسے تو رات میں کھایا جاسکتا ہے، لیکن نہ کھانا ہی بہتر ہے:
دودھ
دودھ میں کیلشیئم اور پروٹین کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس لیے اسے ضرور پینا چاہیے لیکن اس میں لیکٹوز بھی موجود ہوتا ہے جو ایک طرح کی چینی ہے، جس کی وجہ سے دودھ رات کے وقت مشکل سے ہضم ہوتا ہے، اس لیے بہتر ہے کہ اسے صبح پیا جائے۔
چاکلیٹ
چاکلیٹ کھانا کس کو پسند نہیں ہوگا؟ سب ہی کھانا کھانے کے بعد تھوڑا سا میٹھا کھانا پسند کرتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سونے سے کچھ دیر قبل چاکلیٹ کھانا آپ کی نیند خراب کرسکتا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ چاکلیٹ میں چینی اور کیفین کی مقدار کافی زیادہ ہوسکتی ہے اور اس سے نیند خراب ہوتی ہے، جس کی وجہ سے آپ اگلے دن سُست رہیں گے۔
پیزا
پیزا کا شمار ان لذیز پکوانوں میں کیا جاتا ہے جسے آج کی نسل نہایت شوق سے کھاتی ہے، لیکن اسے سونے سے قبل کھانا ٹھیک نہیں، یہ ایک ایسی ڈش ہے جس میں کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس سے طبیعت بھاری محسوس ہونے کے ساتھ ساتھ نیند بھی خراب ہوتی ہے۔
پھلوں کا جوس
اگر آپ رات کا کھانا کھانے کے بجائے پھلوں کے جوس کا ایک گلاس پی کر سونا پسند کرتے ہیں تو جان لیں کہ یہ عادت غلط ہے، ان میں تیزابیت موجود ہوتی ہے جس سے رات کے کسی پہر سینے میں جلن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سوڈا
بہت سے لوگ کھانا ہضم کرنے کے لیے سوڈا پی لیتے ہیں، لیکن آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے تیزابیت ہوسکتی ہے، جس کی وجہ سے نیند خراب ہوتی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment