Print this page

انسانی اعضاکی خرید و فروخت پر پابندی عائد

 

ایمزٹی وی(صحت)قومی اسمبلی نے انسانی اعضا کی پینودکاری سے متعلق ایم کیو ایم کا بل منظور کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رکن اسمبلی کشور زہرہ نے انسانی اعضاء کی پیوندکاری کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ بل کو منظوری روکنے لیے وزیر مملکت ڈاکٹر درشن نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اعضا کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔
یہ بل حکومت پہلے بھی لے کر آئی تھی اوراب دوبارہ لا رہی ہے کیونکہ یہ تمام انسانوں کا مسئلہ ہے اس لیے اسے ایک ماہ کے لئے موخر کر دیا جائے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدا مرزا نے کہا کہ خواتین بڑی محنت سے بل تیار کرتی ہیں جسے اہمیت دینی چاہیئے۔
کشور زہرا نے بل کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے فوری منظوری کا مطالبہ کیا تو حکومتی رکن ماروی میمن نے بھی بل کی حمایت کردی، انہوں نے کہا کہ کہ میرے پیش کردہ 6 بل مسترد کیے گئے لیکن انسانی اعضاء کی ناجائز تجارت سے متعلق اپوزیشن کے بل کی حمایت کرتی ہوں۔ جس کے بعد ایوان نے اعضا کی پیوند کاری سے متعلق ترمیمی بل منظور کرلیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں