جمعہ, 19 اپریل 2024


آئی فون 7 کی خرید و فروخت پرپابندی عائد

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایپل کمپنی نے سب سے زیادہ اسٹوریج رکھنے والے آئی فون 7 کے ماڈل کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی ایپل ویسے تو متعدد پراڈکٹس بناتی ہے لیکن 2007 میں اسمارٹ فون انڈسٹری میں قدم رکھنے والی کمپنی کا آج کوئی مدمقابل نہیں اور وہ اپنے ہر بدلتے آئی فون میں نئی فیچرز کے ساتھ میدان میں اتی ہے جب کہ ایپل نے حال ہی میں اپنے 10 سال مکمل ہونے پر ’آئی فون ایکس‘ کے نام سے نیا ماڈل متعارف کروایا جس میں انگلیوں کے نشانات کے بجائے چہرے سے مالک کی پہچان کی سہولت پہلی بار متعارف کروائی ہے۔
کمپنی نے اب ’آئی فون 7‘ کے سب سے زیادہ اسٹوریج رکھنے والے ماڈل کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب 256جی بی والے آئی فون 7 کو مزید نہیں بنایا جائے گا جب کہ کمپنی نے یہ فیصلہ گزشتہ ماہ اپنے ماڈل آئی فون 8 کی لانچنگ پر ہی کرلیا تھا تاہم اب اس پر عمل درآمد شروع کرتے ہوئے اس کی خریدوفروخت کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق ایپل کمپنی کے اعلیٰ حکام نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ 256 جی بی والا آئی فون 7 اب براہ راست نہیں بیچا جائے گا اس کا مطلب کہ کوئی بھی خریدار اب اس ماڈل کو کمپنی اسٹور سے نہیں خریدسکے گا البتہ وہ کسی تیسرے ذریعے سے خرید سکے گا (جو دکانداروں کے پاس پہلے سے اسٹاک میں موجود ہوں گے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment