جمعرات, 25 اپریل 2024


13تا 19 نومبرتک اینٹی بائیوٹک ادویات سے آگاہی کا دن کافیصلہ

 

ایمزٹی وی(صحت) طبی ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ غیر ضروی اور اینٹی بائیو ٹک ادویات کے غلط استعمال سے انسانی صحت پر خطرناک ؤحد تک منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ ڈاکٹروں کی طرف سے پیسے بٹورنے کے لیے مریضوں کو غیر ضروری اینٹی بائیو ٹک ادویات لکھ دی جاتیں ہیں ان ادویات کے استعمال سے صحت یاب ہونے کی بجائے مریضوں کی حالت مزید خراب ہو جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اینٹی بائیو ٹک ادویات کے غیر ضروری اور غلط استعمال سے ہر سال لاکھوں انسان موت کی منہ میں چلے جاتے ہیں۔ جس سے دنیا بھر میں اینٹی بائیو ٹک ادویات کے استعمال میں کمی واقع ہو رہی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ اینٹی بائیو ٹک ادویات کے صحیح اور برقت استعمال سے لاکھوں انسانوں کی زندگیا ں بچائی جا سکتیں ہیں۔ اسی حوالی سے عالمی ادارہ صحت نے پاکستان سمیت دنیا میں 13 سے 19نومبر تک اینٹی بائیو ٹک ادویات سے آگاہی کا ہفتہ منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس مہم میں ڈاکٹروں اور مریضوں سمیت دنیا بھر کے لوگوں کو اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment