Print this page

14نومبردنیا بھر میں ذیابطیس کا عالمی دن

 

ایمزٹی وی(صحت)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج (14نومبر) ذیابیطس سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہےاس حوالے سے سیمینارز ، لیکچرز ، ورکشاپس اور پروگرامات منعقد کیے گے اور اس مرض سے بچاؤ کی آگہی دی جارہی ہے
۔ اس مرض کے عالمی دن کی مناسبت سے ماہرامراض ذیابطیس پروفیسر محمد زمان شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شعبہ طب میں تحقیق کے بعد نئی پیش رفت ہوئی ہے اور اب شوگر کے مریض ہفتے میں ایک بار انجکشن لگاکر 8 دن کی خوراک لے سکتے ہیں۔جی پی ایل ون نشی دوا دنیا کے سات ممالک میں دستیاب ہے جو پاکستان میں بھی آئندہ چند ماہ میں دستیاب ہوجائے گی یہ دوا صرف ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں کے لئے ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں شوگر چیک کرنے کے لئے ایسے گلوکو میٹر متعارف کرائے جاچکے ہیں جن میں سوئی استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی بس ان گلوکو میٹرز کے ساتھ کلپ ہوتا ہے جسے کان کی لو سے لگایا جاتا ہے۔ اس کلپ سے خصوصی برقی شعائیں (آلیکٹرانک میگنیٹک وویز) نکلتی ہیں اور خون میں شوگر کی مقدار کا پتہ چل جاتاہے ان گلوکومیٹرز سے ذیابطیس کے مریضوں کی تکلیف کو کم کیا جاسکے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن کی کینیڈا میں کانفرنس منعقد ہوئی جس میں اس نئی ایجاد کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ امریکا ویورپ میں ایک آٹومیٹک انسولین پمپ(کلوزڈ لوپ انسولین پمپ) متعارف کرادیا گیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں