ھفتہ, 20 اپریل 2024


پاکستان کے سب سے نامور سرجن شدید علیل

ایمزٹی وی(صحت)ملک میں اعضا کی پیوندکاری کے سب سے بڑے سرکاری ادارے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے سربراہ اور معروف سرجن ڈاکٹرادیب رضوی سینے میں انفیکشن کے باعث علیل ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے معروف سرجن ڈاکٹر ادیب رضوی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور وہ ایس آئی یو ٹی میں زیرعلاج ہیں۔
سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروفیسر ادیب رضوی کو انفلوئنزا اور سینے کے انفیکشن کی شکایت پر ایس آئی یو ٹی منتقل کیا گیا تھا، ادیب رضوی کی طبیعت کی ناسازی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرنے پر ادارہ عوام کا مشکور ہے، ادیب رضوی کی صحت کے حوالے سے تشویش کی کوئی بات نہیں ہے، آئی سی یو میں 3 دن گزارنے کے بعد ادیب رضوی کو کمرے میں منتقل کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ معروف ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کی عمر 79 سال ہے اور وہ سندھ اسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کے سربراہ ہیں۔ یہ ادارہ اعضا کی مفت پیوندکاری اور ڈائلیسس کرتا ہے۔ یہ ادارہ ہر سال 10 لاکھ سے زائد مریضوں کو بالکل مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment