جمعرات, 18 اپریل 2024


دنیا کا پہلا " واٹر بروف" پوسٹ آفس

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں ایک ڈاک خانہ ایسا بھی ہے جو مکمل طور پر پانی کے اندر موجود ہے اور یہاں سے آپ واٹر پروف ڈاک پوری دنیا کو بھیج سکتے ہیں۔
یہ پوسٹ آفس جنوبی بحرالکاہل کے ایک چھوٹے سے ملک وینوواٹو کے ساحلوں کے قریب موجود ہے جس کا افتتاح 2003ء میں کیا گیا تھا اور یہ آج بھی کام کررہا ہے تاہم یہ بہت گہرائی میں موجود نہیں اور اسے بمشکل 10 فٹ یا 3 میٹر گہرائی میں رکھا گیا ہے جو یہاں موجود 80 جزائر میں سے ایک ہائیڈوے جزیرے کے پاس موجود ہے۔ اتنی گہرائی میں اسنارکل اور اسکوبا ڈائیونگ کرنے والے بہت آسانی سے پہنچ سکتے ہیں۔
 
زیرِ آب انوکھے پوسٹ آفس سے آپ واٹر پروف پوسٹ کارڈ خرید سکتے ہیں اور ان پر ٹکٹ لگا کر دنیا بھر میں کہیں بھی بھیج سکتے ہیں۔ اگر عملے کا کوئی فرد پوسٹ آفس میں موجود نہ ہو تو آپ قریبی ڈاک خانے کے ڈبے (ڈراپ باکس) میں اپنا پوسٹ کارڈ ڈال سکتے ہیں۔ وینوواٹو پوسٹ آفس میں موجود کلرک سیاہی کے بجائے خاص مہر لگاتا ہے تاکہ مزید کارروائی کی سند رہے۔
ڈاک خانے کا ڈراپ باکس اکثر سمندری ریت سے بھرا ہوتا ہے اور اس کےلیے آپ کو تھوڑی محنت کرنا ہوگی۔ ہر 24 گھنٹے بعد ڈاک خانے کا عملہ اسے خالی کردیتا ہے لیکن پہلے اس بات کو یقینی بنالیں کہ آپ نے جزیرے سے واٹر پروف ڈاک خریدی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment