جمعرات, 25 اپریل 2024


دنیا بھر کے کمپیوٹرز سسٹم ہیک ہونےکاانکشاف

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف امریکی کمپنی ’انٹیل‘ کی چِپِ کی سپورٹ سے چلنے والے دنیا بھر کے لاکھوں کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز ہیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ انٹیل کی چپ کے حامل اسمارٹ آلات میں ہونے والی ہیکنگ کس طرح کی ہے، تاہم اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ انٹیل کی چِپِ میں سیکیورٹی خامیاں پائی گئیں جس سے لاکھوں آلات متاثر ہوئے۔
برطانیہ کے ٹیکنالوجی ادارے ’دی رجسٹر‘ نے سب سے پہلے اپنی خبر میں بتایا کہ انٹیل کی چِپِ کے سیکیورٹی سے متعلق انتہائی اہم حصے ’کرنل‘ میں خامیاں پائی گئی ہیں، جس سے دنیا بھر کے لاکھوں اسمارٹ آلات متاثر ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق انٹیل کی چِپِ سے چلنے والے ہر طرح کے آلات گزشتہ 10 سال سے متاثر ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے، کیوں کہ چپ میں یہ خرابی ایک دہائی پرانی ہے۔ متاثر ہونے والے آلات میں ’ایپل‘ ’لیونکس‘ اور ’مائیکرو سافٹ‘ کے کمپیوٹر اور دیگر آلات شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انٹیل چِپِ سے چلنے والے تمام آلات بشمول کمپیوٹرز اور موبائل فونز کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، کیوں کہ چپ میں سیکیورٹی خامیوں کی وجہ سے ان آلات کی رفتار کم ہوگئی۔
دوسری جانب انٹیل نے اپنی چپ میں سیکیورٹی خرابیاں سامنے آنے کے بعد کہا ہے کہ یہ مسئلہ صرف ان کی بنائی ہوئی چِپِ تک محدود نہیں، بلکہ ان کی جانب سے مختلف اداروں کے ساتھ مشترکہ طور بنائے گئی چِپِ اور سافٹ ویئرز میں بھی یہ خرابی پائی گئی۔
اپنے بیان میں انٹیل نے مزید کہا کہ خرابی کی شکایت سامنے آنے کے بعد چِپِ کی بحالی پر کام شروع کردیا گیا، جب کہ اس حوالے سے مکمل تفصیلات آئندہ ہفتے شائع کی جائیں گی۔
انٹیل نے اپنے بیان میں اس بات سے انکار نہیں کیا کہ ان کی چپِ میں خرابی کی شکایات غلط ہیں، تاہم کمپنی نے اس کا ملبہ اپنی شریک کمپنیوں پر بھی ڈال دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چپ میں سامنے آنے والی خرابی کے باعث کمپیوٹر اور موبائل آلات میں ہونے والے مسائل سے متعلق حتمی معلومات اکٹھی جا رہی ہیں، جنہیں آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔
بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ فوری طور پر چپ میں خرابی سامنے آنے کے بعد کمپیوٹر اور موبائل آلات میں کس طرح کے نقصانات ہوئے ہیں، تاہم یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر لاکھوں لوگوں کا ڈیٹا بھی چوری کرلیا گیا ہوگا۔
فوری طور پر چپ میں خرابی کے باعث صرف کمپیوٹرز اور موبائل کے سست یا خراب ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔اندازے کے مطابق انٹیل کی چپ کی سپورٹ سے چلنے والے 23 فیصد آلات بہت ہی زیادہ سست جب کہ 17 فیصد آلات نارمل سست ہوئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment