ھفتہ, 20 اپریل 2024


2018کے پہلا سوائن فلو کی تصدیق

 

ایمزٹی وی(صحت)شہر میں انفلوئنزا وائرس ایچ ون این ون ’سوائن فلو‘ کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ میڈیا کے مطابق لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج 70 سالہ رشیدہ بی بی میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ٹیسٹس اور میڈیکل رپورٹس کے بعد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے رشیدہ بی بی میں سوائن فلو کی تصدیق کی۔
ذرائع کے مطابق رشید بی بی کو 28 دسمبر کو شدید بخار کی حالت میں نجی ہسپتال لایا گیا تھا۔واضح رہے کہ سوائن فلو کا وائرس خنزیر کے ذریعے پھیلتا ہے۔ یہ انفلوئنزا وائرس کی ایک قسم H1N1 کہلاتا ہے جو انسانی جسم میں داخل ہو کر اس کے مدافعتی نظام کو کم زور کردیتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوائن فلو کسی بھی عمر کے فرد کو لاحق ہوسکتا ہے، لیکن حاملہ عورت، دو سال سے کم عمر بچے، فربہ اور سانس یا دل کی بیماری میں مبتلا افراد کے متاثر ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ سوائن فلو متاثرہ افراد کے کھانسنے یا چھینکنے سے دوسرے انسان کو منتقل ہوسکتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment