Print this page

اگر زور کی چھینک آرہی ہے تو روکنا مت

 

ایمز ٹی وی(صحت) اگر آپ کو زور کی چھینک آرہی ہو تو ناک پکڑ کر روکیے نہیں، ایسا کرنے سے آپ کسی خطرناک یا جان لیوا صورت حال کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔
برطانیہ میں ایک چونتیس سالہ شخص کو اس وقت اسپتال منتقل کرنا پڑا جب اس نے آتی ہوئی چھینک کو ناک پکڑ کر دبانے کی کوشش کی۔
چھینک روکنے سے گلے میں اس قدر دباؤ پیدا ہوا کہ نتیجہ ایک بڑے سوراخ کی صورت سامنے آیا۔
برطانوی طبعی اخبار بی ایم جے کیس رپورٹس کے مطابق زخمی شخص کوایک ہفتہ تشویشناک حالت میں اسپتال داخل ہونا پڑا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں