منگل, 23 اپریل 2024


یو ٹیوب کے شریک بانی جاوید کریم

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) جاوید کریم کو انٹرنیٹ کی کاروباری شخصیت اور ویڈیو شیرنگ ویب سائٹ کے تیسرے شریک بانی کی حیثیت سے جانا جاتا ہے، جبکہ وہ آن لائن رقوم کی ادائیگی کی سروس ’پے پال‘ کے اصل نظام کو ڈیزائن کرنے اور لاگو کرنے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔

 

جاوید کریم بنگلہ دیشی اور جرمن نژاد امریکی ہیں۔ وہ 1979 میں مشرقی جرمنی میں پیدا  ہوئے۔ والد کیمسٹ  اور والدہ یونیورسٹی آف منی سوٹا میں محقق اور پروفیسر ہیں۔بچپن جرمنی میں گزرا جس کے بعد ان کا خاندان جرمنی سے نقل مکانی کر کے امریکی ریاست منی سوٹا منتقل ہو گیا۔جہاں انھوں نے ہائی اسکول کی تعلیم مکمل لیکن یونیورسٹی ایلی نوائےمیں انڈر گریجویٹ کی تعلیم ادھوری چھوڑکر  2000سلیکون ویلی چلے آئے جہاں انھوں نے پے پال میں شمولیت اختیار کر لی۔اور یہیں ملازمت کے دنوں میں ان کی ملاقات چیڈ ہرلی اور اسٹیو چین سے ہوئی اور جب 'ای بے'  نے پے پال کوخرید لیا تو کریم خاصےامیر ہو گئے ۔

 

ماہر ٹیکنالوجسٹ کریم کے مطابق ہرلیم چین اور میں ایک نیا کاروبار شروع کرناچاہتے تھے، جس کے لیے ہم اکثر اسٹین فورڈ کے قریب میکس اوپرا کیفے میں ملاقاتیں کرتے تھے ،کبھی ہرلی کے گھر پر ملتے یا کبھی جاوید کے اپارٹمنٹ میں ہماری نشستیں ہوا کرتی تھیں اور پھر ان کا خیال یو ٹیوب بن گیا اور 2005 میں ویڈیو شیرنگ پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی گئی۔

 

جاوید کریم پر قسمت دوسری بار مہربان ہوئی تو یو ٹیوب کا سودا  گوگل کے ساتھ طے پا گیا اس دفعہ انھیں گوگل کےحصص کا 137,443 ملین ڈالرحاصل ہوا ۔جاوید کریم کی کل دولت کا انداز  140 ملین ڈالر ہے ۔جاوید کریم نے 2008 میں انوسٹمنٹ گروپ 'یونیورسٹی وینچرز ' کے نام سے ایک فنڈنگ منصوبہ قائم کیا ہے ،جس کا مقصد سابق اور موجودہ یونیورسٹی طلبہ کے خیالات کو کمپنی کی صورت میں لانچ کرنا ہے ۔

 

یوٹیوب دس برس مکمل کر چکی ہے۔ اس پلیٹ فارم سے پہلی بار جاوید کریم نے اپنے یوزر نام کے ساتھ 23 اپریل کو ایک ویڈیو شئیر کی تھی۔ یو ٹیوب پر ویڈیو شیرنگ کا آغاز جاویدکریم کی ایک ویڈیو 'می ایٹ دا زو' سے ہوا انیس سکینڈ پر مشتعمل اس ویڈیو میں، وہ سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں ہاتھیوں کے پنجرے کے سامنے کھڑے ہو کر ہاتھیوں کی سونڈ پر تبصرہ کرتے ہیں۔ یہ ویڈیو اب تک 22,595,708  بار دیکھی جا چکی ہے۔

 

یو ٹیوب کے ایک ارب سے زائد صارفین ہیں یوٹیوب پر لوگ ہر روزکروڑوں گھنٹے ویڈیوز دیکھتے ہیں اور  خیالات شئیر کرتے ہیں ،اس پلیٹ فارم سے ہر ایک منٹ میں  300گھنٹے کی ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں ۔ یو ٹیو ب 75  ممالک میں 61 زبانوں میں دستیاب ہے۔ ساوتھ کورین پاپ گلوکار پارک جے سنگ پی ایس وائی کا گانا گنگم اسٹائل گینیز بک ورلڈ ریکارڈ میں  یو ٹیوب کی سب سے پسندیدہ ویڈیو ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment