ھفتہ, 20 اپریل 2024


تاریخ کا سب سے انوکھا چاند دیکھنے کےلئے ہوجائیں تیار

 

ایمزٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیڑھ سو سال کی تاریخ میں پہلی بار دنیا بھر میں انوکھا اور یادگار چاند گرہن آج ہوگا جسے ’سپر بلڈ بلیو مون‘ کہا جاتا ہے۔
اس مکمل چاند گرہن کی خاص بات یہ ہے کہ ایک جانب تو یہ مکمل چاند یعنی ’’بدر‘‘ ہوگا۔ دوم یہ سپرمون بھی ہے یعنی عام حالات کے مقابلے میں یہ 14 فیصد بڑا دکھائی دے گا اور اس پر چاند کو گرہن لگنے کا منظر ایک دلفریب نظارہ پیش کرے گا۔
اس دوران زمین کا سایہ چاند پر پڑنے سے اس کی رنگت سرخی مائل دکھائی دے گی۔ ان تمام مظاہر کی بنیاد پر اسے ’’سپر بلیو بلڈ مون‘‘ کا نام دیا گیا ہے تاریخی لحاظ سے 1866ء میں ایسا نظارہ دیکھا گیا تھا۔
اسی بنا پر دنیا بھر کے ماہرِین فلکیات اور دیگر افراد بے تابی سے اس کا انتظار کررہے ہیں۔ یہ چاند گرہن پاکستان سمیت مغربی شمالی امریکا، ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور روس کے علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔
31 جنوری کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق چاند کو اس وقت گرہن لگنا شروع ہوجائے گا جب وہ افق پر نمودار بھی نہیں ہوا ہوگا تاہم کراچی کے افراد اس وقت اسے ضرور دیکھ سکیں گے جب چاند کو گرہن لگ چکا ہوگا۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس روز کراچی کا مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔
کراچی کے شائقین سپربلیومون کے چاند گرہن کو 6 بج کر 29 منٹ سے دیکھ سکیں گے ۔ اگرچہ یہ عمل پہلے ہی شروع ہوچکا ہوگا لیکن اس وقت چاند افق سے نیچے ہوگا اور دکھائی نہیں دے گا تاہم 6 بج کر 29 منٹ پر چاند پورے گرہن کی حالت میں ہوگا اور 7 بج کر 7 منٹ پر گرہن اترنا شروع ہوگا اور قریباً 9 بجے تک مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔
اسی طرح تھوڑے سے وقت کے فرق سے یہ نظارہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں بھی نظر آئے گا۔ اسے کسی اچھی دو چشمی دوربین سے دیکھنا بھی ایک دلچسپ تجربہ ہوسکتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment