Print this page

سندھ بھر کے ڈاکٹرزتادم مرگ احتجاج کا اعلان

 

ایمزٹی وی(صحت)سندھ بھر کے ڈاکٹرز کی جانب سے ترقیاں نہ ملنے اور عدالتی احکامات پر محکمہ صحت کی جانب سے عمل درآمد نہ کیے جانے کے خلاف پریس کلب کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتال چھٹے روز بھی جاری رہی۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرشید کی حالت معدے میں السر کی تکلیف بڑھنے سے بگڑ گئی اورانہیں طبی امداد دی گئی ۔

لیکن محکمہ صحت کی جانب سے تاحال مذاکرات کا سلسلہ شروع نہیں کیا جاسکا ۔بھوک ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ سندھ کے ڈاکٹرز کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، دیگر صوبوں میں ڈاکٹرز کی تنخواہیں اور دیگر مراعات سندھ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں