Print this page

پا کستان میں سگریٹ نو شی، ماہرین صحت کا حکومت سے بڑا مطالبہ

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد )پاکستان سگریٹس کی قیمتوں میں کمی نے ماہرین صحت میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ٹیکسز میں کمی کے باعث تمباکو نوشی میں نوے فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے گٹھ جوڑ نے لاکھوں نوجوانوں کی زندگیوں کو داو پر لگا دیا ہے۔ وزیر اعظم سگریٹ پر ٹیکسز میں اضافہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں سیگریٹ نوشی اور اس کے صحت پر اثرات سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں سگریٹس کی قیمتوں میں کمی کے خطرناک نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ سگریٹس پر ٹیکسز میں کمی سے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد تمباکو نوشی کا استعمال کررہی ہے جس سے سالانہ اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تمباکو سیکٹر پر ٹیکسز میں کمی کی کی جس کے باعث ایف بی آر کی آمدن میں بھی کمی ہوئی۔میجر جنرل (ر)ڈاکٹر مسعود الرحمان ماہر دل ڈاکٹروں کے مطابق نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے بچانے کے لیے سگریٹس پر ٹیکسوں میں اضافہ کیا جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں نوجوانوں کو سگریٹس سے دور رکھنے کے لیے تمباکو سیکٹر پر بھاری ٹیکسز لگائے جاتے ہیں تاکہ کوئی انہیں آسانی سے خرید نہ سکے مگر پاکستان میں اس کے برعکس کیا جارہا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں