Print this page

گونگے بہرے افراد کیلئے موبائل ایپ متعارف

 

ایمز ٹی وی (لاہور/ٹیکنالوجی) ہونہار طالبعلم محمد ارسلان طاہر نے گونگے بہرے افراد کیلئے موبائل ایپ بنا ڈالی۔ اِس باصلاحیت نوجوان نے ایسی انڈرائیڈ موبائل ایپ تخلیق کی ہے جو دھماکے کی آواز ،ہارن یاکسی بھی اونچی آوازکے آتے ہی خطرات کو ڈیٹیکٹ کر کے وائبریشن اور فلیش لائٹ کے ذریعے خبردار کر دیتی ہے۔ یہ موبائل ایپ بہرے افراد کے ساتھ ساتھ گونگے افراد کیلئے بھی بہترین ہے۔
اسکا وائس ڈیٹیکٹ فیچر گفتگو کرنے والے کی بات سمجھ کر خود ہی ٹائپ کر دیتا ہے جسے گونگے بہرے افراد پڑھ کر بذریعہ میسج جواب دے سکتے ہیں۔ ارسلان کا کہنا ہے کہ وہ اس موبائل ایپ کے ذریعے گونگے بہرے افراد کی مدد کرنا چاہتے ہیں مگر اس سلسلے میں مزید کام کے لئے حکومتی سرپرستی درکار ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں