Print this page

وٹا من سی کی گولیوں سے دور ہنے کا اہم فائدہ

 

ایمز ٹی وی (صحت )آپ ان لوگوں کو بہت خوش قسمت سمجھتے ہوں گے جو کبھی بیمار نہیں ہوتے یا بہت کم بیمار ہوتے ہیں۔ ایسا نہیں کہ ان میں کوئی سپر پاور ہوتی ہے جو انہیں بیمار ہونے سے روکتی ہے۔ دراصل ان کی کچھ عادات انہیں صحت مند رکھتی ہیں اور انہیں بیمار ہونے سے بچاتی ہیں۔
آپ بھی ان کی عادات سے واقفیت حاصل کیجیئے تاکہ آپ بھی بیماریوں سے دور رہ سکیں۔
 
صحت مند لوگوں کی ان عادات میں شامل وٹا من سی کی گولیوں سے دور رہنا ہے جی ہاں ایسا ہی ہے کیونکہ یہ اپنے جسم کی تمام ضروریات غذا سے پوری کرتے ہیں لہٰذا انہیں دواو¿ں کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔
 
نیند کی کمی اکثر بیماریوں کی جڑ ہے۔ سر درد، تھکن، کام میں دلچسپی نہ ہوناچڑچڑاہٹ یہ سب نیند کی کمی کے باعث پیدا ہوتے ہیں
 
وہ لوگ زیادہ طویل عرصے تک نیند کی کمی کا شکار ہوتے ہیں ان میں دل کے دورہ اور فالج کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ کم بیمار ہونے والے افراد ہمیشہ اپنی 8 گھنٹے کی نیند پوری کرتے ہیں جو جسم کے لیے ضروری ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں