Print this page

پولیو مہم کا بائیکاٹ

 

ایمزٹی وی(صحت)ملک بھرمیں جاری پولیو مہم کھٹائی میں پڑ گئی۔ بین الاقوامی ادارے کے تعاون سے جاری انسدادپولیو مہم کے پہلے دور روزمیں ہی راولپنڈی کے پختون علاقوں 250 والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا،سکیورٹی اقدامات کے باوجودلیڈی ورکرز سے پرس چھیننے کے واقعہ پر ورکرزکا مہم سے بائیکاٹ ،راولپنڈی میں جاری انسدادپولیو مہم میں ساڑھے آٹھ لاکھ بچوں کو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ دیتے ہوئے سابقہ مہم کے دوران انکارکرنے والے 489بچوں کو خصوصی فوکس کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم حبیب کالونی اور پیرودہائی سے ملحقہ پختون آبادی والے علاقوں میں 250والدین کی طرف سے بچوں کو ویکسین پلانے سے انکارکردیاگیا ۔

ادھر مہم کے دوسرے روز یونین کونسل 8 میں بچوں کو پولیو بچاﺅ کے قطرے پلانے والی ندانامی ورکرسے فوجی کالونی میں پرس چھیننے کا واقعہ سامنے آنے پر 50سے زائد ورکرزنے بائیکاٹ کرتے ہوئے کام چھوڑدیا،محکمہ صحت کے حکام نے دیگر علاقوں سے ورکرزکی ڈیوٹیاں لگاتے ہوئے مہم دوبارہ شروع کرادی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں