بدھ, 24 اپریل 2024


’ موت کا خطرہ ‘ او بلڈ گروپ والے یہ خبر ضرور پڑھیں

 


ایمز ٹی وی (صحت)ایسے افراد کا سنگین زخمی ہونے پر موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جو او بلڈ گروپ کے حامل ہوتے ہیں۔یہ دعویٰ جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ٹوکیو میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹی ہاسپٹل کی تحقیق میں جاپان میں انتہائی نگہداشت کے سیکڑوں مریضوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ 28 فیصد اموات کے شکار ایسے تھے جن کا بلڈ گروپ او تھا۔

دیگر بلڈ گروپس والے افراد میں یہ شرح 11، گیارہ فیصد رہی۔محققین کا کہنا تھا کہ شدید زخمی ہونے پر اکثر بہت زیادہ خون بہنے سے لوگوں کی موت ہوتی ہے مگر مختلف بلڈ گروپس میں یہ اثر بھی مختلف ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دیکھنا چاہتے تھے کہ مختلف بلڈگروپس کے افراد کے زخمی ہونے کے اثرات یا بچنے کے امکانات کتنے ہوتے ہیں۔او بلڈ گروپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ افراد کے خون کا گروپ یہی ہے۔

خون کے گروپ کا تعین خون کے سرخ خلیات کی سطح پر موجود پروٹین سے ہوتا ہے، او کے علاوہ اے، بی اور اے بی بڑے بلڈ گروپس ہیں۔او بلڈ گروپ کسی کو بھی خون کا عطیہ دے سکتے ہیں، اے بلڈ والے اے یا اے بی بلڈ گروپ والوں کو ہی خون دے سکتے ہیں، اسی طرح بی بلڈ گروپ والے بی یا اے بی والے کو خون دے سکتے ہیں۔اے بی بلڈ گروپ والے افراد صرف اے بی والے گروپ کو ہی خون دے سکتے ہیں۔تاہم او بلڈ گروپ والے افراد میں خون کے کلاٹ بنانے والے ایجنٹ کی شرح کم ہوتی ہے جو کہ خون کے جان لیوا حد تک بہنے سے روکنے سے مدد دیتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment