جمعہ, 19 اپریل 2024


فاسٹ فوڈ کا سب سے بڑا نقصان

ایمز ٹی وی(ہیلتھ ڈیسک)فاسٹ فوڈ تو آج کل کے نوجوانوں کی پسندیدہ ترین خوراک ہے مگر یہ عادت جان لیوا امراض کا باعث بھی بن سکتی ہے۔یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔کنگز کالج لندن کی تحقیق کے مطابق فاسٹ فوڈ کا بہت زیادہ استعمال ہمارے معدوں میں پائے جانے والے ان بیکٹریا کو ختم کردیتا ہے جو موٹاپے، ذیابیطس، کینسر، امراض قلب، آٹزم اور آنتوں وغیرہ کی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انسانی معدے میں صحت کو بہتر پہنچانے میں مدد فراہم کرنے والے بیکٹریا کی ساڑھے 3 ہزار مختلف اقسام پائی جاتی ہیں محققین کا ماننا ہے کہ صحت بخش اور متوازن غذا کی جگہ فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال معدے میں پائے جانے والے ان بیکٹریا کی ایک تہائی تعداد ختم کردیتا ہے۔تحقیق کے دوران رضاکاروں کو 10 دن تک فاسٹ فوڈ کا استعمال کرایا گیا جن میں برگرز، چپس اور دیگر اشیاءشامل تھیں جس کے نتیجے میں ان کے معدے میں پائے جانے والے 1300 اقسام کے انسان دوست بیکٹریا کا خاتمہ ہوگیا۔محقق ٹم اسپیکٹر کے مطابق بیکٹریا کی تعداد میں عدم توازن کے نتیجے میں جسم میں اہم معدنیات جزب نہیں ہوپاتیں اور مختلف امراض جیسے ذیابیطس، امراض قلب اور کینسر وغیرہ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment