جمعرات, 25 اپریل 2024


دنیا بھرمیں فیس بک اکاو نٹ کلون کی افواہیں

 

لندن: فیس بک کے ہزاروں لاکھوں صارفین کو ایک پیغا م موصول ہورہا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ اپ کا اکاونٹ کلون ہوگیا ہے اور اپ کے کسی فیس بک دوست کی جانب سے یہ پیغام اتا ہے کہ دوستی کے باوجود انہیں اپ ہی کے اکاونٹ سے فرینڈ شپ ریکویسٹ ائی ہے۔
ماہرین نے اسے ایک افواہ اور بے بنیاد وائرل خبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کا بھی اکاونٹ کلون نہیں کیا گیا ہے۔ اس وقت فیس بک پر صارفین کو ایک پیغام موصول ہورہا ہے جس میں اپ کا فیس بک فرینڈ کہتا ہے کہ’ مجھے اج یا کل تمہاری جانب سے ایک اور فرینڈ ریکویسٹ موصول ہوئی ہے جسے میں نے نظرانداز کردیا ہے اور اپ چاہیں تو اپنا اکاونٹ بھی چیک کرسکتے ہیں۔‘
اس کے بعد یہ پیغام مزید شیئر ہوا اور دھیرے دھیرے ہزاروں لاکھوں افراد نے اسے شیئر کیا تاہم اپ کے اکاونٹ کی معلومات دیکھتے ہوئے اس کی نقل یا کلون بنانا ممکن ہے اور فراڈ کرنے والے ایسے اکاونٹ بناتے اور چلاتے رہتے ہیں تاہم اس نئی افواہ کی لہر کا مقصد فیس بک صارفین کو پریشان کرنا ہے۔
ایسا کبھی نہیں ہوسکتا کہ اپ کا فیس بک اکاونٹ ازخود فرینڈ ریکویسٹ کی بوچھاڑ شروع کردے اس لیے اس پیغام کو نظر انداز کرنا ہی سب سے بہتر عمل ہے۔ جب فیس بک سے ان کا موقف معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تو وہاں سے کوئی واضح جواب موصول نہیں ہوا۔یاد رہے چند روز قبل فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کی معلومات چوری ہونے کی اطلاعات کے بعد سوشل میڈیا کمپنی پر سخت تنقید کی جارہی تھی۔ ہیکرز نے ’ویو ایز‘ اپش کو استعمال کرکے صارفین کی معلومات چرالی تھیں۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment