جمعہ, 19 اپریل 2024


سرکاری اسپتالوں اور طبی مراکز میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد

 

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اسپتالوں اور طبی مراکز میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو بھیجے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ دوران ڈیوٹی عملہ اسمارٹ فون کی بجائے سادہ فون استعمال کرے۔ مراسلے کے مطابق عملہ ایسا موبائل فون استعمال کرے، جس میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو، کیونکہ دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون کے استعمال سے مریضوں کے علاج میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ محکمہ صحت کی جانب سے اس حکم کی تعمیل کروانے کے لیے آزاد مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment