جمعرات, 25 اپریل 2024


دنیا کا پہلا فولڈایبل فون متعارف کرانےکی تیاریاں

 

مانیڑنگ ڈیسک : اس کا اشارہ کمپنی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر ایک ٹوئٹ میں کیا۔ اس سے پہلے یہ افواہیں چل رہی تھی کہ نومبر میں سام سنگ اپنی کانفرنس میں نئے موبائل کو متعارف کروائے گا۔یہ کانفرنس 7 سے 8 نومبر کو سان فرانسسکو کیلی فورنیا میں منعقد ہوگی اس موبائل کے بارے میں افواہیں ہیں کہ اس کی اسکرین 7 انچ کی ہوگی اور یہ درمیان سے فولڈ بھی ہوسکے گا۔اس کا ڈسپلے ایک ہی ہوگا مگر آپ اس کو فولڈ کر کے دو حصوں میں کرسکیں گے ۔کمپنی اس موبائل کو اگلے ماہ متعارف کروائے گی اور صارفین اس موبائل کو نئے سال کے شروع میں خرید سکیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment