جمعرات, 18 اپریل 2024


ہرسال 20ہزار سےزائد افرادایچ آئی وی ایڈزکاشکار

پاکستان میں ہر سال 20 ہزار سے زائد افراد کو ایچ آئی وی ایڈز ہو رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ایڈز ڈے سے متعلق گول میز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی کا نفرنس میں ماہر طب ڈاکٹر بصیر نے بتایا کہ پاکستان میں ایک لاکھ 50 ہزار افراد ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہیں جن میں سے صرف 25 ہزار افراد علاج کے لیے رجسٹر ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے مگر متاثرہ لوگ علاج کروانے نہیں آتے ہر سال 20 ہزار سے زائد افراد کو ایچ آئی وی ایڈز ہو رہا ہے ’60 فیصد سے زائد ایڈز کے مریض پنجاب میں ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ایڈز کے خاتمے کے لئے قانون سازی کرنی ہوگی۔
امید ہے کہ پاکستان میں2030 تک ایڈز پر قابو پالیا جائے گا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ ایڈز پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، یہ ایسی بیماری جس کا نام لینے سے بھی لوگ گھبراتے ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment