جمعہ, 26 اپریل 2024


امن کا پیغام لئے دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 کادوسرا روز

 

کراچی: ہتھیاربرائے امن کا پیغام لئے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا آج دوسرا روزہے جو30 نومبر تک جاری رہے گی۔ہتھیاربرائے امن کا پیغام لئے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا آج دوسرا روز ہے جو 30 نومبر تک جاری رہے گی۔ نمائش میں 52 ممالک کے 260 مندوبین اور6 ممالک کے ائیرچیفس بھی شریک ہورہے ہیں جب کہ 14 ممالک اپنے دفاعی سازوسامان کے ساتھ بھرپوراندازمیں شریک ہیں۔ نمائش میں پاک فضائیہ کے اسٹال کے علاوہ پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کا اسٹال بھی موجود ہیں، پاک فضائیہ کے تیارکردہ ڈرونزاور مختلف قسم کے سیمولیٹرزبھی ڈسپلے کیے جارہے ہیں جب کہ جے ایف 17 تھنڈر اورسپر مشاق طیارے آئیڈیاز میں جلوہ گرہوں گے۔ ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے مطابق دفاعی نمائش میں ملکی اورغیر ملکی کمپنیوں کے 522 اسٹالز لگائے گئے ہیں، دفاعی معاہدوں کے ایم او یوزمیں مزید اضافے کا امکان ہے اورترکی، چین، روس، امریکہ، فرانس، جرمنی، اٹلی سمیت دیگر ممالک کے پویلینز موجود ہیں۔ 4 روزہ نمائش کے دوران ایکسپوسینٹرمیں تینوں مسلح افواج کے نمائندے اپنی پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ کریں گے ، ایکسپوسینٹر کے اطراف کی شاہراہوں پرٹریفک کی روانی کے لئے 2300 اہلکارتعینات ہیں جب کہ شرکاءکے لئے نیشنل اسٹیڈیم، نیشنل کوچنگ سینٹر، سوک سینٹر اورایکسپوسینٹر میں پارکنگ بنائی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کے مطابق صبح 7 سے شام 6 بجے تک نیشنل اسٹیڈیم اور حسن اسکوائر کے درمیان کا روڈ بند رہے گا، یونیورسٹی روڈ کے دونوں ٹریک چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلے رہیں گے، رہائشی شناختی کارڈ دکھا کر اپنے گھریا ایریا میں جاسکیں گے، شہری پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں جب کہ کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک کو نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے کی اجازت نہیں تاہم لیاری ایکسپریس وے کے دونوں ٹریکس پر ہر قسم کی ٹریفک رواں دواں ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment