منگل, 16 اپریل 2024


زخموں کو ٹھیک کرنے والی نئی جدت کی پٹی تیار

مانیٹرنگ ڈیسک: یونیورسٹی آف وسکانسن کے ماہرین نے برقی پٹی ایجاد کی ہے امریکی ماہرین نے ہلکی پھلکی پٹی بنائی ہے جو برقی جھماکوں سے زخم کو تیزی سے ٹھیک کرسکتی ہے۔

جدید ڈریسنگ میں بہت باریک نینو جنریٹرز لگائے گئے ہیں اور ان سے ایک تار نکل کر پہننے والے کے بدن تک جاکر وہاں ایک پیوند سے منسلک ہوتا ہے۔
جیسے جیسے مریض چلتا پھرتا ہے تو نینو جنریٹرز میں بجلی بنتی ہے اور بجلی کی لہروں سے دیرینہ ناسور تیزی سے مندمل ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
سانس لیتے ہوئے پسلیوں کے پھیلنے اور سکڑنے سے جو حرکت ہوتی ہے وہ نینو جنریٹر کے لیے بجلی کی تیاری میں بہت ہوتی ہے۔ اس لیے پٹی کے لیے کسی بیٹری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ دیرینہ زخم اور ناسور برقی سرگرمی سے جلدی ٹھیک ہوجاتے ہیں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment