ھفتہ, 20 اپریل 2024


تمباکو نوشی سے سالانہ ایک لاکھ ۶۰ ہزار اموات رپورٹ۔

 

سگریٹ نوشی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے اور اس کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی سطح پر اقدامات کیے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود سگریٹ نوشی کی لت سالانہ ہزاروں افراد کی جان لے لیتی ہے دنیا بھر میں سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے ادارے ’ٹوبیکو ایٹلس‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سگریٹ نوشی سے سالانہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد اموات ہورہی ہیں عالمی ادارہ صحت کے مطابق سگریٹ پر ٹیکسز کی شرح 70 فیصد لازمی ہے لیکن پاکستان میں سگریٹ کی ڈبی پر ٹیکسز کی شرح 45 فیصد درج ہے یعنی پاکستان میں سگریٹ کی ایک ڈبے پر صرف 16 روپے ٹیکس ہے جب کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق سگریٹ کی ہر ڈبے پر 40 روپے ٹیکس ضروری ہے دوسری جانب وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کوتمباکو سیکٹر پر ٹیکسز بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے لیکن ایف بی آر تجاویز پر عمل درآمد نہیں کر رہا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment