جمعہ, 19 اپریل 2024


یوٹیوب نے 28 ملین وڈیوز ڈیلیٹ کردی

 

مانیٹرنگ ڈیسک: ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ’یوٹیوب‘ نے صرف 90 روز کے اندر پالیسی کی خلاف ورزی پر مبنی 58 ملین ویڈیوز اور 224 ملین کمنٹس کو ڈیلیٹ کردیا۔
یوٹیوب کے اپنے پلیٹ فارم پر انتہا پسندی پر مبنی مواد اور بچوں کی سلامتی اور چائلڈ پورنو گرافی کی ازخود نشاندہی کرنے والے نظام نے رواں سال کے ماہ ستمبر میں شدت پسندی والی 10 ہزار 400 ویڈیوز اور قریباً 3 لاکھ بچوں کی سلامتی کو متاثر اور انہیں سیکیورٹی مسائل سے دوچار کرنے والی ویڈیوز کو ہٹایا ہے۔
تیسری سہ ماہی کے دوران یوٹیوب نے 1.67 ملین چینلز اور ان پر موجود 50.2 ملین ویڈیوز کو پالیسیوں کی خلاف ورزی پر ڈیلیٹ کیا ہے جس میں 80 فیصد ویڈیوز ’اسپیم‘ اور 13 فیصد عریانی اور ساڑھے 4 فیصد چائلڈ سیفٹی سے متعلق تھیں۔
ان سب کے باوجود یوٹیوب کو نفرت اور شرانگیزی کے ساتھ ساتھ صارفین کی جانب سے خطرناک رویے کو اپنی ویب سائٹ پر پھیلنے سے روکنا چیلنج موجود ہے۔
اگرچہ کہ یوٹیوب ’از خود نشاندہی تکنیک‘ کا استعمال کرکے پریشان کن مواد کو ہٹانے کی بھرپور کوشش کررہا ہے تاہم اس کا جدید نظام ابھی نیا اور اتنا کار گرثابت نہیں ہوا، اسی بنا پر یوٹیوب اپنے صارفین سے پریشان کن مواد کو ’رپورٹ‘ کرنے کی ہدایت کرتا ہے اور جب یوزر کی جانب سے متعلقہ مواد ’رپورٹ‘ کیا جاتا ہے اس وقت تک وہ یوٹیوب پر ایک بڑے پیمانے تک پھیل چکا ہوتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment