منگل, 16 اپریل 2024


روز مرہ کی ذندگی میں فائدہ پہنچانے والی عام عادات

 

آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ کارآمد ٹپس بتا رہے ہیں جنہیں اگر روز مرہ زندگی کا معمول بنا لیا جائے تو طبی طور پر بہت سے مسائل سے بچا جاسکتا ہے اگر آپ بستر پر لیٹے ہوئے ہونے کے باوجود چکر یا سر کو گھومتا ہوا محسوس کر رہے ہیں تو اپنا ایک پاو¿ں زمین پر رکھیں۔ اس سے آپ کا دماغ آپ کے جسم کی سمت کی طرف متوجہ ہوجائے گا اور چکر میں کمی واقع ہوگی،اگر آپ دانت میں درد محسوس کر رہے ہیں تو ایک برف کا ٹکڑا شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کے درمیان مسلیں۔ یہ طریقہ آپ کے دانت کے درد کو 50 فیصد تک کم کردے گا،مچھر کے کاٹنے پر فوری طور پر متاثرہ جگہ پر پرفیوم چھڑک دیں اس سے متاثرہ جگہ پر خارش یا سوجن نہیں ہوگی،اگر بہت زیادہ سرد آئسکریم، یا کوئی ٹھنڈا یخ محلول پینے سے یکدم آپ کا دماغ جمتا ہوا اور سن محسوس ہو رہا ہے تو اپنی زبان کو منہ کے اندر اوپر کی طرف کریں اور اوپری سطح پر زور دیں اس سے آپ کے سر کا درد کم ہو جائے گا ،اگر کام کے دوران آپ سستی یا غنودگی کا شکار ہو رہے ہیں تو سانس کو اندر روک لیں اسے اتنی دیر تک روکے رکھیں جتنی دیر تک آپ کے لیے ممکن ہے اس کے بعد اسے خارج کریں ، آخری اور اہم جو لوگوں میں عام مئسلہ پایا جاتا ہے نیند کا نہ آنا اس کے لئے آپ ایک منٹ کے لیے اپنی پلکوں کو زور زور سے جھپکائیںاس سے آپ کی آنکھیں تھکن محسوس کریں گی اور آپ کو نیند آنے لگے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment