منگل, 23 اپریل 2024


پروٹین پودوں سے بھی حاصل ہوسکتا ہے ۔

'پروٹین' کا نام سنتے ہی ذہن میں فوراً گوشت کا تصور آ جاتا ہے۔ مرغی، مچھلی، بکرا، گائے، دنبہ وغیرہ ہی پروٹین کا ذریعہ سمجھے جاتے ہیں جب کہ ایسا ہے نہیں ہرے پودوں سے حاصل ہونے والی دالیں، بیج اور پھلیاں بھی انسانی جسم کی نشو و نما کے لیے اہم عنصر پروٹین، فائبر اور مختلف اقسام کے وٹامن کا ذریعہ ہو سکتے ہیں جیسے مسور کی دال سرخ گوشت کے متبادل کے طور پر کھائی جا سکتی ہے ،ایک کپ مسور کی دال میں تقریباً 37 فی صد آئرن اور 16 گرام فائبر ہوتے ہیں،پروٹین کے ساتھ ساتھ سویابین بھی فائبر کا بڑا ذریعہ ہیں ایک کپ سویا بین تقریباً 17 گرام فائبر مہیا کرتا ہے، یہ مقدار آپ کو بریڈ کے چند سلائس میں مل سکتی ہے، اس لیے سلائس کے متبادل کے طور پر ایک کپ سویا بین بھی کھا کر پروٹین، فائبر ایک ساتھ حاصل کریں،بادام میں پروٹین کے ساتھ ساتھ فائبر بھی موجود ہوتا ہے ،بھنگ کے بیج یعنی ہیمپ سیڈز میں انسانی جسم کے لیے ضروری تمام امائنو ایسڈس ایک ساتھ موجود ہوتے ہیں۔ ان چھوٹے چھوٹے بیجوں میں صحت کا خزانہ چھپا ہوا ہے۔ آپ اگر اس کی خوبیاں جان جائیں تو اپنے سالگرہ کے کیک پر بھی اسے چھڑک لیں،مٹر کا شمار غذائیت سے بھرپور سبزیوں میں ہوتا ہے۔ مٹر انسانی جسم میں کولیسٹرول کم کرنے اور پلاق کے جمع ہونے سے روکنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ جس سے دل کی صحت بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے،اسی طرح خسک ٹماٹر ،چیا سیڈز وغیرہ پروٹین سے بھرپور ہیں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment