جمعرات, 25 اپریل 2024


ریشے دار غذائیں، ڈپریشن بھی بھگائیں۔

ائبر والی غذائیں ڈپریشن، اداسی اور دماغی تناو¿ دور کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔اس بات کا انکشاف ایک مطالعے سے ہوا ہے جو یونیورسٹی ا?ف مانچسٹر کے پروفیسر جوزف فرتھ اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ناقص غذا دماغی صحت کو متاثر ضرور کرتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ درست غذا کھانے سے ازخود ڈپریشن دور ہوجاتی ہے۔اس ضمن میں 46 ہزار افراد کا ڈیٹا لیا گیا ہے جس کا تجزیہ کرتے ہوئے ماہرین نے سائیکوسومیٹک میڈیسن میں اس کی تفصیلات شائع کرائی ہیں۔ اس تحقیق میں انہوں نے کہا ہے کہ بعض غذائیں ڈپریشن کے علامات تبدیل کرتی ہیں اور ان کے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔اچھی بات یہ ہے کہ جو غذائیں ڈپریشن کم کرتی ہیں وہ چربی کم کرنے اور وزن گھٹانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ غذا میں معمولی تبدیلی سے دماغی و اعصابی صحت میں بہتری ہوتی ہے۔ اگر اس کے ساتھ ورزش کو بھی شامل کرلیا جائے تو اس کے فوائد دوچند ہوجاتے ہیں۔اس سروے سے ایک انکشاف یہ بھی ہوا کہ ڈپریشن زیادہ تر خواتین پر حملہ ا?ور ہوتا ہے اور اگر خواتین سبزیوں اور ریشے دار غذاو¿ں کا استعمال بڑھائیں تو مردوں کے مقابلے میں خواتین کو اس کا زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment