ھفتہ, 20 اپریل 2024


ٹھنڈے پانی سے دوری صحت کیلئے فائدہ مند

ہم جانتے ہیں کہ پانی پینا اور وہ بھی مناسب مقدار میں پینا صحت کو بہتر رکھنے میں اہم کردار اداکرتا ہے۔دنیا میں تمام ماہرین طبیعات گرم پانی پینے کو ترجیح دیتے ہیں، جس کے بہت سے طبی فوائد ہیں۔
 
دن کا آغاز پانی سے کرنے کی عادت ہمارے میٹابولزم میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ گرم پانی پینے سے ہمارے جسم کا درجہ حرارت بلند ہوتا ہے، جس سے میٹابولزم ریٹ بڑھتا ہے اور ہم بآسانی وزن کم کر پاتے ہیں۔
 
گرم پانی پینے سے بھوک میں کمی واقع ہوتی ہے اور کم کھانا آپ کے معدےپر بوجھ بھی نہیں بنتا۔ گرم پانی سے خون کی روانی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہماری جِلد بھی نرم وملائم ہوجاتی ہے۔ جب ہم گرم پانی پیتے ہیں تو اس کی وجہ سے خون کی روانی میں بہتری آتی ہے اور کھانسی اور زکام سے نجات بحی ملتی ہے۔
 
گرم پانی استعمال کیا جائے تو پیٹ کی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرم پانی جسم سے زہریلے مادوں کو رفع حاجت کے دوران خارج کرتا ہے۔ سونے سے قبل گرم پانی پی لیں تو یہ ہمارے جسم کو ہلکا پھلکا کردے گا، جس سے ہمیں پرسکون نیند آسکے گی۔
 
دماغ کا 75 فیصد حصہ پانی ہوتا ہے۔ جب ہم جی بھر کے پانی پیئیں گے تو دماغ کو تقویت ملے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment